تحریر۔ سلمان نسیم شاد رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بیشمار نعمتوں والا مہینہ ہے. یہ مقدس مہینہ ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے کہ کس طرح ہم صبر کرکے اور اپنی نفسانی خواہشات پہ قابو پا کر اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں یہ اللہ پاک کا قرب اور خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے. ویسے تو ہم پورا سال عبادات کرتے ہی ہیں لیکن اس مبارک ماہ میں عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے. اگر آپ آج سے 90 کی دہائی یا اس سے پہلے کا جائزہ لیں تو رمضان المبارک یا عید کی جو رونقیں ہا کرتی تھیں جو روائیتیں تھیں وہ یکسر تبدیل ہوکر رہ گئیں ہیں۔ 90 کی دہائی سے پہلے ہمارے بچپن میں ہم رات کو سوتے وقت خصوصا اپنے والدین سے التجا کرکے سویا کرتے تھے کہ ہمیں سحری پر اٹھا دیجئے گا۔ اور جب بعض اوقات ہمارے والدین ہمیں سحری پر نہیں اٹھاتے تو ہم صبح اٹھ کر ان سے کافی دیر تک ناراض ہو جایا کرتے تھے۔ اس وقت جب ہم کبھی سحری پر اٹھتے تھے تو پاکستان ٹیلی ویزن کی اسپیشل ٹرانسمیشن دو بجے رات شروع ہوا کرتی تھی جو اس دور میں ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی تھی اور ا...